کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹ، کاسمیٹکس، آداب چھالیہ اور کارپیٹ برآمد کرلی۔ برآمد شدہ اشیاء کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی—سکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک کردیئے
پاکستان رینجرز سندھ نے اعلان کیا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ برآمد شدہ اشیاء کو 6 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔