بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی—سکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک کردیئے

بنوں: سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کی موجودگی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

گرفتار دہشتگرد کے بیان سے اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے منسلک ہونے کا انکشاف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ مزید دہشتگرد عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے۔

وزیراعظم کا ردِعمل:
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ 22 دہشتگردوں کی ہلاکت دشمن کے خلاف بڑی کامیابی ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہم سب کا مشترکہ عزم ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی—سکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک کردیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!