وزیراعلیٰ سندھ سے جرمنی کی سفیر اور عمانی قونصل جنرل کی الگ الگ ملاقاتیں، زراعت اور سرمایہ کاری پر گفتگو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل اور عمان کے قونصل جنرل انجینئر سامی عبداللہ الخنجری نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکسیشن کے نظام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر تعزیت

وزیر اعلیٰ سندھ نے جرمن سفیر کو صوبے کے زرعی شعبے میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، ہمیں زراعت کو سپورٹ کرنا ہوگا تاکہ زرعی اجناس میں خود کفیل ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال کی کم پیداوار کے پیشِ نظر گندم کے کاشتکاروں کو بیج اور کھاد کی مد میں امداد فراہم کی اور سپورٹ پرائس مقرر کی تاکہ گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جا رہی ہے اور کسانوں کو آسان قرضے دینے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ فصل بیمہ اسکیم کو بھی وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن سفیر اینا لیپل نے صوبے کے ٹیکس نظام پر بھی بات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے صارفین کے بہت قریب ہیں، اس لیے سیلز ٹیکس کی وصولی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ کے قیام اور اس کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ سیلز ٹیکس اور زرعی ٹیکس کی وصولی میں موثر ثابت ہو رہا ہے، جسے جرمن سفیر نے سراہا۔ ملاقات میں کھیلوں، خاص طور پر فٹبال پر بھی بات ہوئی۔

عمانی قونصل جنرل انجینئر سامی عبداللہ الخنجری کے ساتھ ملاقات میں پائیدار تجارت اور نئے سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات ہوئی۔ ملاقات میں عمان کے معروف صنعتکار الشیخ بھی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمان کے صنعتکار جلد کراچی آئیں گے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات کریں گے۔ علاوہ ازیں سندھ اور عمان کے ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سے جرمنی کی سفیر اور عمانی قونصل جنرل کی الگ الگ ملاقاتیں، زراعت اور سرمایہ کاری پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!