شرجیل میمن کا ایم کیو ایم پر الزام: کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور ’’ہمارا کام خود بولتا ہے‘‘۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی مثال دینے والے یہ بھی دیکھیں کہ وہاں اب تک بلدیاتی انتخابات تک نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم زیادہ اعتراضات اٹھا رہی ہے تو ہم ’’لاہور کا بلدیاتی ماڈل کراچی میں لانے‘‘ کے لیے بھی تیار ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور ہمیشہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے، مگر سیاسی رویّوں نے شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں لیکن ایم کیو ایم ان منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم نے ماضی میں تعلیم، صحت اور پانی کے نظام پر توجہ دی ہوتی تو آج انگلیاں نہ اٹھاتیں۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شرجیل میمن کا ایم کیو ایم پر الزام: کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!