جی ایچ کیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرجیل میمن کا ایم کیو ایم پر الزام: کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے جنرل ساحر شمشاد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی کے شعبے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اقدامات کو بہترین خدمات قرار دیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے مکمل تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

جی ایچ کیو آمد کے دوران جنرل ساحر شمشاد نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!