کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل مزمل ہالیپوٹو نے شادی ہالوں سے متعلق نیب میں پیش کی گئی رپورٹ اور میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیرِاعظم سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
مزمل ہالیپوٹو کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں قائم تمام شادی ہال مالکان کو تین دن کے اندر اپنے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ بصورتِ دیگر، ایس بی سی اے فوری کارروائی کرے گا۔
ایس بی سی اے کے ترجمان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت شادی ہالوں کو صرف کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کی مشروط اجازت دی گئی تھی، لیکن متعدد شادی ہال مالکان نے کمرشلائزیشن کے چالان متعلقہ اداروں میں جمع نہیں کرائے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ:
-
جن شادی ہال مالکان نے کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں میں چالان جمع نہیں کرائے، ان کے ہال سیل کیے جائیں گے۔
-
جن شادی ہالوں کے کمرشلائزیشن چالان یا منظوری سے متعلق دستاویزات موجود نہیں ہوں گی، ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے ہال مسمار کیے جائیں گے۔
ایس بی سی اے نے واضح کیا کہ تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد کسی بھی کمی یا خلاف ورزی پر فوری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
