وزیرِاعظم سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے دور میں بہترین وژن، قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کر کے مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے طور پر عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نئے عہدے ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ کا چارج سنبھالیں گے۔

تاریخی تناظر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل محمد شریف تھے، جبکہ ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے۔ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے اس عہدے پر خدمات انجام دی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیرِاعظم سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!