ای چالان سسٹم جلد پورے سندھ میں نافذ ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم اس وقت صرف کراچی میں نافذ ہے، جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں گزشتہ ایک سے دو ماہ سے ڈمی چالان کے ذریعے نظام کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شادی ہالوں سے متعلق سخت نوٹس، تین دن میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

خصوصی گفتگو میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کراچی سے کیا گیا تھا جبکہ باقی سندھ میں اس پر عملی طور پر کام ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال کہ پورے سندھ میں بیک وقت آغاز کیوں نہیں ہوا، اس کا جواب آئی جی سندھ بہتر دے سکتے ہیں، کیونکہ وہ خود کراچی کے ٹریفک نظام کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔

پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ چونکہ یہ ترمیم پورے سندھ میں نافذ کی گئی ہے، اسی لیے جلد ہی ای چالان سسٹم حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں بھی مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!