پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

حماس کے 7 اکتوبر 2023 حملے ناکام روکنے پر اسرائیلی فوج نے 3 جرنیل برطرف کر دیے

ملاقات کے دوران دونوں جانب نے دیرینہ اور سٹریٹجک عسکری تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا اور تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، مہمان نے جی ایچ کیو پہنچ کر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!