تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کے الزام پر تین سینیئر جرنیل برطرف کر دیے ہیں، جن میں جنوبی کمان کے سابق سربراہ جنرل یارون فنکلمان اور ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شامل ہیں۔
کراچی: جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی وارننگ، 5 دسمبر تک درستگی لازمی
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوج نے متعدد دیگر سینیئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف کیے گئے جرنیل ذاتی طور پر غزہ سے شروع ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر ہزاروں راکٹس داغے اور سرحدی باڑ توڑ کر مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں یرغمال بنائے گئے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائی بمباری اور زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔