کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی اتحاد ٹاؤن پولیس نے قائم خانی چوک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔
مددگار 15 ملاپ یونٹ کی انسان دوست کارروائی، دو لاوارث بچے اہل خانہ کے حوالے
ملزمان کی شناخت رضوان اور وحید کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ان سے متعدد لوٹ مار کی وارداتیں بھی سامنے آئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
