ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائیاں؛ اسلحہ، چوری شدہ موٹر سائیکل، جعلی کرنسی اور گٹکا ماوا فروش گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ بردار ملزم، دو موٹر سائیکل لفٹر، گٹکا ماوا فروش اور جعلی کرنسی رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

کیرالا میں دلہن حادثے کا شکار ہسپتال میں سادگی سے شادی سرجری کامیاب قرار

پہلی کارروائی:
مین روڈ نزد چڑھائی اسٹاپ سیکٹر 11-F نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد بخش ولد معشوق علی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، دو راؤنڈ لوڈ میگزین اور نقد 50 روپے برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 656/2025 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی:
ایس ایس پی کے احکامات پر اندرون روڈ نزد میپ اسپتال سیکٹر 5-F میں پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹر عمر فاروق ولد نور محمد اور محمد رمضان ولد رمیز کو حراست میں لیا۔ دونوں کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو مقدمہ نمبر 153/2014 تھانہ جوہرآباد میں سرقہ شدہ ثابت ہوئی۔ ملزمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

تیسری کارروائی:
مکان نمبر 620 سیکٹر 11-G نیو کراچی میں پولیس نے گٹکا ماوا فروش محمد سعید عرف چپ چپ ولد صدیق عرف چپ چپ کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات پہلے ہی درج ہیں، جبکہ وہ ایس ایس پی سینٹرل کی I.R فہرست میں بھی شامل ہے۔ اس کے قبضے سے 40 عدد تیار شدہ گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ نمبر 658/2025 بجرم دفعہ 48(i) درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

چوتھی کارروائی:
صبا سینما چورنگی سیکٹر 5-G میں کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی کرنسی رکھنے والے ملزم محمد اسلم ولد میاں محمد کو گرفتار کیا۔ ملزم سے سات عدد پانچ ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 659/2025 بجرم دفعہ 489B درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائیاں؛ اسلحہ، چوری شدہ موٹر سائیکل، جعلی کرنسی اور گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!