کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ضلع کورنگی میں پولیس و رینجرز کے مشترکہ کومبنگ آپریشن 6 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں 4 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش اور 2 گٹکا ماوا فروش شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 4 پسٹل بمعہ ایمونیشن، 26 گرام آئس، 210 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا، 70 کلو چھالیہ، 6 موبائل فونز، 1 رکشہ، 3 موٹر سائیکلیں اور 4020 روپے نقد برآمد کیے۔
ملزمان کی گرفتاری تھانہ گلشنِ اقبال، جمشید کوارٹرز، محمود آباد، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں عمل میں آئی۔
پولیس نے گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
