کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات قومی دفاع میں کردار ادا کرنے کا عزم
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے تھانہ لانڈھی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ اور کرسچن پاڑہ لانڈھی نمبر 1 میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے ساتھ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور امن و امان قائم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
سرچ آپریشن میں 28 گھروں کی تلاشی لی گئی، 4 دکانوں/ہوٹلز/ڈھابوں کی چیکنگ کی گئی اور 80 افراد کی بایومیٹرک شناخت و ویریفیکیشن کی گئی۔
اس دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے کرمنل ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ کومبنگ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ لانڈھی، رینجرز کے افسران اور جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنا، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔

