پبی میں گھر کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق 3 زخمی ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی

تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہونے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
راشد لطیف کی تمام متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی محمد رضوان سے متعلق ریمارکس بے بنیاد قرار

جاں بحق افراد میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 7 سالہ دعا شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دی گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا برقرار ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پبی میں گھر کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق 3 زخمی ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!