راشد لطیف کی تمام متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی محمد رضوان سے متعلق ریمارکس بے بنیاد قرار

سابق قومی کرکٹر اور کپتان راشد لطیف نے اپنے حالیہ تمام متنازع بیانات پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ محمد رضوان کی فلسطین حمایت کو کپتانی سے ہٹانے سے جوڑنا بلاجواز، بے بنیاد اور غیر مناسب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا اور اسے دینا درست فیصلہ نہیں تھا۔”
وزیرِاعظم کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر مکمل اعتماد برطرفی کی افواہیں دم توڑ گئیں

راشد لطیف نے کہا کہ ملک کی ساکھ سب سے پہلے ہے، اس لیے غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ رائے دیتے ہوئے وہ زیادہ ذمہ داری، ٹھوس شواہد اور محتاط رویہ اپنائیں گے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد کبھی کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، عوام اور متعلقہ شخصیات سے غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “راشد لطیف کی تمام متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی محمد رضوان سے متعلق ریمارکس بے بنیاد قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!