اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 56 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پبی میں گھر کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق 3 زخمی ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی

تعلیمی اداروں کے نزدیک کارروائی:
سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف اہلکاروں نے ایک رکشہ کی تلاشی کے دوران 3.6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دیگر کارروائیاں:
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی، جس پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسی طرح گوادر کے علاقے چربدر کوسٹل لائن پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلوگرام ہیروئن اور 23 کلوگرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ اہلکاروں نے تمام منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اے این ایف کے مطابق تمام کیسز انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر دیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp Image 2025 11 22 at 4.42.26 PM WhatsApp Image 2025 11 22 at 4.42.27 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 56 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!