وزیرِاعظم کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر مکمل اعتماد برطرفی کی افواہیں دم توڑ گئیں

وزیر اعظم آفس کے ایک معتبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ حکومت انہیں ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس اہم ملاقات میں خیبرپختونخوا کی انتظامی صورتحال اور ملکی سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور رانا مبشر اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔
خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائیاں خطرناک کمانڈرز سمیت 27 دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں گورنر کنڈی کی برطرفی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، جنہیں گورنر خود بھی مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا، کیونکہ رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا مرکز، مسلح افواج اور بیوروکریسی کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے آئندہ ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حصہ یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی ہے کہ نجی شعبے کی تجاویز کو متحد صنعتی پالیسی میں ضم کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے صنعتی ترقی سے متعلق نجی شعبے کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماہرین کی سفارشات کو جلد قابلِ عمل اصلاحات میں بدلنے کی خواہش رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے پیش کی گئی جامع سفارشات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تجاویز کا جائزہ لے کر واضح لائحۂ عمل تشکیل دیا جائے اور انہیں معیشت کے دیگر شعبوں کی سفارشات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے مشیر محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی ہارون اختر اور صنعتی ورکنگ گروپ کے سربراہ ثاقب شیرازی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیرِاعظم کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر مکمل اعتماد برطرفی کی افواہیں دم توڑ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!