خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں — بھارت نواز 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں دو اہم آپریشن کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

کراچی میں بھتہ خوری کی لہر شدت اختیار کرگئی، تین روز میں تیسرا واقعہ رپورٹ

پہلا آپریشن لکی مروت کے علاقے پہرخیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ اور سرچ آپریشن کے دوران 10 خوارج کو مار گرایا۔ دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، جس میں مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا، جبکہ دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام تک اپنا مشن جاری رکھیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں — بھارت نواز 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!