ای چالان صرف کراچی والوں کے لیے، جرمانے کم نہیں ہوں گے: ناصر حسین شاہ

کراچی — صوبہ سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ ای چالان کا نظام صرف کراچی کے شہریوں کے لیے ہے اور اس میں جرمانے کم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو بہتر بنانے کے لیے سب کو ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں — بھارت نواز 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی میٹنگ میں ڈویژنل بورڈز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شہر میں کچرا اٹھانے کے نظام کو ہر علاقے میں بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے باقاعدگی کے ساتھ کچرا اٹھایا جانا ضروری ہے تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیاسی بیانات کے ذریعے خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’’ایم کیو ایم نے نئے صوبے کا شوشا بھی چھوڑا تھا، اگر گرمی ہوتی تو ہم انہیں ٹھنڈا شربت بھی پلاتے،‘‘ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، جبکہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے خود ہی راہِ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عوامی دباؤ کے باعث سندھ میں ای چالان کے جرمانوں میں کمی سے متعلق بات چیت جاری ہے، تاہم اب وزیرِ بلدیات نے جرمانے کم نہ کرنے کا واضح اعلان کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!