عدالتی حکم کے باوجود سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی عمران خان کی بہنوں سے بدسلوکی پر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کا مریم نواز کو خط

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ساتویں مرتبہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوشش کے لیے پہنچے، تاہم عدالتی حکم کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بنوں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید مذمت

ادھر دو روز قبل پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کی، انہیں دھکے دیے اور زبردستی حراست میں لیا، جب وہ اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے موجود تھیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے خط میں سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی توجہ اس صورتحال کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کے حق میں رکاوٹیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق عدالت نے قریبی اہل خانہ اور نامزد افراد کو مخصوص دنوں میں ملاقات کی واضح اجازت دے رکھی ہے، مگر متعلقہ حکام اس پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام غیر سیاسی شہری ہیں جو عدالت کی اجازت کے مطابق صرف اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں۔ ان کے مطابق اگر سیاسی شخصیات پر پابندیاں ہوں بھی، تب بھی اہل خانہ کو روکنے یا حراست میں لینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

سہیل آفریدی نے خط میں نشاندہی کی کہ ملاقات کے خواہش مند شہریوں، خصوصاً بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور روک دیا جاتا ہے اور گھنٹوں سڑک پر بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو انتہائی غیر مناسب اور غیر انسانی رویہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے اور جیل و پولیس حکام کو واضح ہدایات جاری کرے کہ آئندہ اس نوعیت کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مجاز ملاقات کنندگان کے لیے محفوظ، باوقار اور منظم انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔

خط کے آخر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان نہ صرف ایک سابق وزیراعظم ہیں بلکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں، لہٰذا ان کے بنیادی قانونی حقوق اور اہل خانہ کی عزتِ نفس کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عدالتی حکم کے باوجود سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی عمران خان کی بہنوں سے بدسلوکی پر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کا مریم نواز کو خط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!