بنوں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید مذمت

بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Friday, 21st November 2025

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے کی جانے والی ایسی بزدلانہ کارروائیاں فتنۃ الخوارج کے پاکستان میں بدامنی کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ سازشیں کسی قیمت پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

شہباز شریف اور محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور شرپسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!