کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عامر ولد جمال خان کے نام سے ہوئی ہے۔
یونیورسل چلڈرنز ڈے: پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر، ماہرین کی ہنگامی اصلاحات کی اپیل
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 ساشے آئس اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 304/2025 بجرم دفعہ 9(2)i نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔