دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کا جدید لڑاکا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں نہ صرف عالمی مبصرین بلکہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستانی طیارے کے مداح نکلے۔ بھارتی پائلٹس اور ایئرفورس اہلکاروں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم آئس سمیت گرفتار
ذرائع کے مطابق دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکار پاکستانی پویلین میں آئے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی دفاعی ساز و سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی اہلکاروں کو چائے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا:
"آئیے، آپ کو چائے پلائیں”۔
تاہم بھارتی اہلکاروں نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے صرف پانی پر اکتفا کیا۔ پاکستانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ "جو بھی مہمان آئے، ہم اسے خوش آمدید ہی کہتے ہیں”۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ پوز دیتے اور دلچسپی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی صارفین کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔
ایک بھارتی صارف نے طنزیہ لکھا:
"پائلٹ ایک ساتھ ہنس سکتے ہیں، لیکن کرکٹرز ہاتھ تک نہیں ملا سکتے!”
ایک پاکستانی صارف نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے مہمانوں سے ہمیشہ پروفیشنل انداز میں پیش آتی ہے اور انہیں "فنٹاسٹک ٹی” پیش کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی۔
دبئی ایئر شو میں دونوں ممالک کے اہلکاروں کی غیر رسمی موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
