کراچی: شہر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی گاڑی کے لیے 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا۔
ایس ایس پی سٹی کے احکامات پر گارڈن پولیس کی کارروائی، 100 سے زائد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق، یہ گاڑی AAR-540 مئی 1997 میں شاہراہ فیصل کے قریب فیاض سینٹر کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔ گاڑی کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل کے ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997 کو درج کرائی گئی تھی۔
پولیس 28 سال بعد بھی مسروقہ گاڑی برآمد نہ کرسکی، لیکن گزشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ای چالان بھیج دیا گیا۔
ہوٹل انتظامیہ نے جرمانہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرے۔