ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے ان کی آمد کو بے حد سراہا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ خصوصی نشست میں انہوں نے ملکی داخلی صورتحال، قومی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔
شریف آباد پولیس کی کارروائیاں؛ موٹر سائیکل اسنیچر اور گٹکا فروش گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گمراہ کن معلومات، پروپیگنڈا اور زمینی حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا مضبوط مؤقف پوری دنیا نے دیکھا، اور پاک فوج نے نہ صرف بھارتی فوج بلکہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔
نشست میں شریک طلباء اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ سیشن انتہائی مفید رہا جس نے کئی ابہام دور کردیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی لسانی شناخت سے پہلے پاکستانی ہیں، جبکہ طلباء نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ہماری اپنی فوج ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلباء نے مزید کہا کہ ملک بھر کے اضلاع اور تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس نشست میں شریک ہوئے، اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن کے حوالے سے پوچھے گئے تمام سوالات کے مدلل جوابات دیے۔
