سانول یار پیا کی قسط میں انگریزی گرامر کی غلطی سوشل میڈیا پر وائرل صارفین کے دلچسپ تبصرے

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا مقبول ڈراما ’سانول یار پیا‘ تیزی سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ درفشاں سلیم، احمد علی اکبر، فیروز خان، محمود اسلم، یاسر نواز سمیت متعدد نامور اداکار اس کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ یہ ڈراما ہاشم ندیم کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری دانش نواز نے کی ہے، جبکہ اسے 7th اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں بھرتیوں سے قبل جنسی جرائم پیشہ افراد کی لازمی تصدیق کی تجویز پنجاب پراسیکیوٹر جنرل کا خط وفاقی وزارتِ قانون کو ارسال

ڈرامے کی کہانی تین مرکزی کرداروں—سانول، یار اور پیا—کے گرد گھومتی ہے۔ سانول اپنے محلے کی لڑکی پیا سے محبت کرتا ہے، جبکہ پیا اپنے ہم جماعت عالیار کو چاہتی ہے۔

ڈرامے کی اب تک 20 اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ حالیہ قسط میں عالیار کے والدین پیا کے لیے رشتہ لے کر اس کے گھر جاتے ہیں، مگر پرانی دشمنی کے باعث دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو جاتا ہے اور بات آگے نہیں بڑھ پاتی۔ گھر واپس آ کر عالیار اپنے والد پر برہمی کا اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ پیا اس کے لیے بہت اہم ہے۔

اسی مکالمے میں عالیار نے انگریزی بولتے ہوئے پیا کے لیے her کی جگہ him کا لفظ استعمال کردیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی فوری توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔
صارفین نے اس گرامر غلطی پر حیرت بھی ظاہر کی اور مختلف مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے اس سین کے کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیے۔

یہ منظر اب ڈرامے کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ آن لائن مزاح کا موضوع بھی بن چکا ہے۔

One thought on “سانول یار پیا کی قسط میں انگریزی گرامر کی غلطی سوشل میڈیا پر وائرل صارفین کے دلچسپ تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!