بوٹ بیسن پولیس کا کامیاب ایکشن؛ سیف سٹی تنصیبات کی چوری میں ملوث گروہ بے نقاب، مقابلے کے بعد 3 گرفتار—دو زخمی

کراچی: تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ کی تنصیبات کی چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ ملزمان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار، آئس اور رقم برآمد

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت نور ولی عرف کوچے ولد جان محمد اور عبدالرحمن ولد محمد طفیل کے ناموں سے ہوئی، جب کہ ملزم سعداللہ ولد گل خان کو بغیر زخمی ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا ساتھی حبیب اللہ ولد نامعلوم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، راونڈز، چوری میں استعمال ہونے والا اوزاروں کا بیگ اور ایک سیڑھی برآمد کرلی۔

ابتدائی انٹیروگیشن میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سیف سٹی پروجیکٹ کا ڈی بی باکس چوری کرنے کے ارادے سے وہاں موجود تھے۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ چند روز قبل بھی انہوں نے ایک ڈی بی باکس چوری کرکے فروخت کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور شریکِ جرم ارباز ولد شیر گل کو بھی گرفتار کیا، جس سے چوری شدہ ڈی بی باکس کی لیتھیم بیٹری، انورٹر اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 909/2025 بجرم دفعہ 353، 324، 186 اور 34 جبکہ مقدمات 910/2025 اور 911/2025 بجرم دفعہ 23-1(A) درج کیے ہیں۔ ملزم ارباز کے خلاف مقدمہ نمبر 913/2025 بجرم دفعہ 411 بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار افراد عادی جرائم پیشہ ہیں اور اسلحہ، ڈکیتی، منشیات، موٹر سائیکل چوری اور پولیس مقابلے جیسے مقدمات میں شامل رہے ہیں۔ نور ولی عرف کوچے مختلف مقدمات میں عدالت کا مطلوب اشتہاری بھی نکلا، جن میں مقدمہ 21/2015 تھانہ بوٹ بیسن اور مقدمہ 137/2021 تھانہ جیکسن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید ریکوری اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بوٹ بیسن پولیس کا کامیاب ایکشن؛ سیف سٹی تنصیبات کی چوری میں ملوث گروہ بے نقاب، مقابلے کے بعد 3 گرفتار—دو زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!