کراچی: ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جارہی ہیں۔
بوٹ بیسن پولیس کا کامیاب ایکشن؛ سیف سٹی تنصیبات کی چوری میں ملوث گروہ بے نقاب، مقابلے کے بعد 3 گرفتار—دو زخمی
تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ایس ڈی پی او کی نگرانی میں چکرا گوٹھ، کورنگی نمبر 01 کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا، جس کے دوران گوداموں اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 42 مشتبہ افراد کی بایومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق و ویریفیکیشن کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بہتری، جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کو ممکن بنانا ہے۔