کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ولی گوٹھ کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کی شناخت آمان اللہ، عبید اللہ، محمد بشیر اور روزینہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مختلف علاقوں میں منظم طریقے سے منشیات فروخت کر رہے تھے۔
پاک کالونی پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمد
پولیس کے مطابق گروہ خاتون کے ذریعے آئس اور دیگر منشیات مختلف مقامات پر سپلائی کرواتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 230 گرام آئس اور فروخت کی گئی منشیات کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

