پاک کالونی پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی پولیس نے جہان آباد لاشاری محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل اور شہاب کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور ایک خنجر برآمد ہوا۔

ملیر کینٹ میں پولیس کا کومبنگ و سرچ آپریشن؛ منشیات فروش گرفتار، آئس کی بھاری مقدار برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے میوہ شاہ قبرستان، شیرشاہ کباڑ مارکیٹ، دھوبی گھاٹ اور ملحقہ علاقوں میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شہاب الدین اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے:

  1. مقدمہ نمبر 285/12 — دفعہ 392/34/13D، تھانہ پاک کالونی

  2. مقدمہ نمبر 502/22 — دفعہ 381A، تھانہ شاہراہ نور جہاں

ملزمان کی گرفتاری ایس ڈی پی او پاک کالونی سید تابش علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر سید ظفر علی شاہ اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاک کالونی پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!