کراچی: ملیر کینٹ میں پولیس نے گزشتہ رات کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا جس کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے 54 گرام آئس برآمد کی گئی۔
Karachi Cantt Station Upgrade Complete | PM Shehbaz Unveils Modern Lounges & Digital System
ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر علاقے کے مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا اور عادی جرائم پیشہ ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کا کرمنل ریکارڈ:
-
ایف آئی آر 341/22 — دفعہ 6/9-C
-
ایف آئی آر 190/24 — دفعہ 9-C
-
ایف آئی آر 221/24 — دفعہ 9-3(C)
-
ایف آئی آر 484/24 — دفعہ 9-3(C)
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔