رینجرز کی بڑی کارروائی: کیماڑی ڈاکس کالونی سے خطرناک اسلحہ ڈیلر و ملٹی کرائم ملزم گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کیماڑی کے علاقے ڈاکس کالونی سے غیر قانونی اسلحہ خرید و فروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کرلیا۔

کے الیکٹرک کی بن قاسم اور سائٹ ایریا میں بڑے پیمانے پر کنڈا ہٹاؤ آپریشن، بجلی چوری میں نمایاں کمی

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی، جن میں 4 عدد 30 بور پستول، 2 عدد کھلے ہوئے پستول (30 بور اور 9mm)، 11 مختلف میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 مختلف ایمونیشن، 760 گرام حشیش، 398 گرام آئس، 82 گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی سپلائی میں بھی سرگرم رہا ہے۔ برآمد شدہ اسلحے میں سے ایک پستول قتل کے مقدمے میں بھی استعمال ہوا۔

رینجرز کے مطابق ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ لاتا اور کراچی میں فروخت کرتا تھا، جبکہ ملزم کا بھتیجا بھی ایک مقدمے میں مفرور ہے۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔

گرفتار ملزم کو اسلحہ، ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فراہم کریں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز کی بڑی کارروائی: کیماڑی ڈاکس کالونی سے خطرناک اسلحہ ڈیلر و ملٹی کرائم ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!