ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کی جانے والی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ گارڈن، بغدادی اور کلری کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے پشاور کا کریک ڈاؤن، شناختی دستاویزات لینے کی کوشش میں 5 افغان شہری گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان عرف دادو، محمد حماد اور سمیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان عادی و پیشہ ور اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔
سابقہ ریکارڈ کے مطابق ملزم محمد حماد اس سے قبل بھی اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
