ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار—اسلحہ، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک مقابلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جب کہ دیگر کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز اور گٹکا ماوا فروشوں کو بھی دبوچ لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار—اسلحہ برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کریمنلز اور 4 گٹکا ماوا فروش شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 پستول بمعہ ایمونیشن، 200 پڑیاں/پیکٹس گٹکا ماوا اور 16 ہزار 800 روپے نقد برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو تھانہ شارع فیصل، گلستانِ جوہر، نیو ٹاؤن، جمشید کوارٹرز، سچل اور سہراب گوٹھ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار—اسلحہ، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!