ایف آئی اے پشاور کا کریک ڈاؤن، شناختی دستاویزات لینے کی کوشش میں 5 افغان شہری گرفتار

ایف آئی اے پشاور زون نے غیر قانونی طور پر شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ کارروائی کے دوران انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے دبگڑی کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

منگھوپیر پولیس کی کارروائی، شادی والے گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے افغان کاغذات اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان غیر قانونی راستے سے پاکستان داخل ہوئے اور جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی دستاویزات پر سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے پشاور کا کریک ڈاؤن، شناختی دستاویزات لینے کی کوشش میں 5 افغان شہری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!