دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن — شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق آج صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے ایک اور بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ بریک ڈاؤن صبح 6 بج کر 35 منٹ پر سیکنڈ فیز میں رپورٹ ہوا، جس کے نتیجے میں 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 متاثر ہوئی اور سیکنڈ فیز کے چار پمپس بند ہوگئے۔

لیاری میں بڑی کارروائی — رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر آغا شوکت گرفتار

ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی صبح 9 بجے ممکن ہوئی، جس کے بعد دو پمپس فعال کیے گئے اور پانی کی فراہمی جزوی طور پر بحال کردی گئی۔ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل ہونے پر مزید دو پمپس بھی چلائے جائیں گے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس تعطل کے باعث شہر کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں سپلائی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا نظام معمول پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر، 11 نومبر اور 13 نومبر کو بھی کے الیکٹرک کے مختلف فیزز میں کیبل فالٹس کے باعث کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی کا نظام شدید بحران کا شکار ہوا تھا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن — شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!