اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں، اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ امتیاز دینے کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم جنگ مسلط کرنے والوں کو وہی جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔ "اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے،” آرمی چیف کا کہنا تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اللہ کی فوج ہے اور ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔
