جنجال گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار، پانی چوری میں ملوث 6 افراد گرفتار، 2 ٹینکرز ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجھار کی ہدایات پر واٹر کارپوریشن کی ٹیم نے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔ چھاپے کے دوران پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان، ٹریکر اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

کارروائی ایس ایچ او واٹر کارپوریشن انسپکٹر ملک مظہر اعوان نے اینٹی تھیفٹ اسکواڈ کے ہمراہ کی۔ گرفتار ملزمان میں محمد زمین خان، شاہد، عظیم خان، ارشاد خان، ریاض اور شیر علی شامل ہیں، جبکہ جمال سمیت 4 سے 5 افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے 2 واٹر ٹینکرز (نمبریں: TAA745 اور JZ2054) قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے 39 ہزار روپے نقدی اور 5 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

واٹر چوری کے خلاف کارروائی کے بعد گلشن معمار تھانے میں مقدمہ نمبر 533/25 درج کرلیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کراچی بھر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کے پانی کی چوری کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

WhatsApp Image 2025 11 15 at 10.37.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 15 at 10.37.17 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “جنجال گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار، پانی چوری میں ملوث 6 افراد گرفتار، 2 ٹینکرز ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!