سکھر میں بڑی کارروائی 100 کلو چرس برآمد خاتون سمیت 4 اسمگلرز گرفتار

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ روہڑی سرکل نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں سینٹرل جیل روڈ سکھر پر بڑی کارروائی انجام دی۔
بن قاسم میں پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران ایک ریو گاڑی سے 100 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی، جبکہ خاتون سمیت چار ملزمان—شیر محمد، شاہد، حاجی محمد اور مسمات نازیہ—کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق ملزمان کسٹم کی جعلی نمبر پلیٹ اور وردی استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران برآمد کی گئی چرس اور گاڑی کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر روہڑی سرکل کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سکھر میں بڑی کارروائی 100 کلو چرس برآمد خاتون سمیت 4 اسمگلرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!