کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کی خواتین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 سے شروع کیا جا رہا ہے۔ نیا روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔”

سکھر میں بڑی کارروائی 100 کلو چرس برآمد خاتون سمیت 4 اسمگلرز گرفتار

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ابتدا میں پنک بس سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے, دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے خواتین سفر کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف خواتین کے لیے مختص اس سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں خواتین کو روزمرہ سفر میں کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جسے کم کرنے کے لیے یہ سروس اہم کردار ادا کرے گی۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین تعلیم، ملازمت اور نجی امور کے لیے باعتماد اور محفوظ سفر کر سکیں۔

بسوں میں سیکیورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا، جبکہ مستقبل میں اس سروس کو شہر کے مزید علاقوں تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول کی تشکیل کی جانب ایک بامعنی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!