ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی نگرانی میں کوٹری پولیس نے چوری کی بلائنڈ واردات کا فوری سراغ لگا کر ملزم علی وارث جت کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ لاکھوں روپے نقدی اور سونا برآمد کر لیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے عسکری رہنماؤں کی ملاقات دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
ایس ایچ او کوٹری انسپیکٹر ذوالفقار اوڈہانو کے مطابق مورخہ 12-11-2025 کو شیدی محلہ کوٹری میں ایک گھر میں گھس کر بڑی چوری کی واردات ہوئی۔ متاثرہ شخص سمیر عباسی نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے لیے جمع کی گئی تقریباً 10 لاکھ روپے نقدی اور 6/7 تولہ سونا گھر میں محفوظ رکھا ہوا تھا، لیکن واپس آنے پر الماری کا تالا ٹوٹا ہوا پایا گیا اور رقم اور سونا غائب تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چوری شدہ مال اپنے گھر کے قریب زمین میں چھپا کر آیا تھا، جس کی نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی۔
آج تھانہ کوٹری میں پریس کانفرنس کے دوران مدعی پارٹی نے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا اور کوٹری پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس افسران کو نوٹوں اور اوہلوں کے ہار پہنائے۔

