کراچی کے 400 سے زائد طلباء و طالبات کا پاکستان رینجرز سندھ کے ٹریننگ سینٹر کا دورہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہی

شہر کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو رینجرز کی بنیادی ذمہ داریوں، پیشہ وارانہ مہارتوں اور سیکیورٹی کے شعبے میں ان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔
کوٹری پولیس نے شادی کی رقم اور سونا چھپانے والے ملزم کو گرفتار لاکھوں روپے نقدی اور سونا برآمد

معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے سپیشل دستوں نے دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقیں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں طلباء و طالبات نے رینجرز شوٹنگ رینج اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔

خصوصی نشست میں شرکاء نے سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر ڈی جی رینجرز (سندھ) سے سوال و جواب کیے اور کراچی میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔ شرکاء نے منعقدہ سرگرمیوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!