پاکستان اور سعودی عرب کے عسکری رہنماؤں کی ملاقات دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی اور سعودی عسکری رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹیجک مفادات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کا دورہ پولیس سہولیات اور عوام دوست اقدامات کا جائزہ

ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ، انٹر آپریبلٹی میں اضافے اور اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دفاعی شعبے میں باہمی اشتراک کے مواقع کو وسیع کرنے پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی دفاعی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کی مکمل معاونت کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا مضبوط دفاعی اشتراک نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

سعودی قیادت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس کے عزم کو تسلیم کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور سعودی عرب کے عسکری رہنماؤں کی ملاقات دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!