نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر زخمی گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم بغیر زخمی حراست میں لیا گیا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے صحت مسائل کے باعث انکار کردیا جسٹس امین الدین خان نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

پولیس کے مطابق مقابلہ صدیق آباد قبرستان کمہار واڑہ کے قریب ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت خالد حسین کے نام سے کی گئی، جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، راؤنڈز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

WhatsApp Image 2025 11 14 at 5.40.47 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 14 at 5.40.48 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر زخمی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!