جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث نیا منصب سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔
ستائیسویں آئینی ترمیم ایکٹ 2025 کا نوٹیفکیشن جاری آئین میں مزید ضروری تبدیلیاں شامل
تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی نامزدگی کی سفارش صدر کو ارسال کی تھی۔
