پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور تمام ٹیموں کو دس سالہ نئے معاہدوں کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔
ایوانِ صدر میں تقریب آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف لے لیا
پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنی حتمی رائے اور فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کریں۔ دوسری جانب اس مقصد کے لیے خدمات حاصل کی گئی چارٹرڈ فرم نے دو نئی مجوزہ فرنچائزز کی ممکنہ مالیت بھی طے کر دی ہے، جس کے بعد نئی ٹیموں کی فروخت کا ٹینڈر جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ممکنہ نئی ٹیموں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کے ساتھ معاملات باہمی احترام اور مضبوط شراکت داری کی بنیاد پر آگے بڑھائے جائیں گے۔
