ایوانِ صدر میں تقریب آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف لے لیا

ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ، معزز ججز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کے دو ججز منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

گزشتہ روز صدر کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کا اطلاق آج حلف برداری کے ساتھ ہو گیا۔

جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں یونیورسٹی لا کالج ملتان سے ایل ایل بی کیا اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے چیمبر سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ وہ 2011 میں جج کے عہدے پر فائز ہوئے اور 2019 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا۔ نومبر 2024 میں انہیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد یہ آئین کا باقاعدہ حصہ بن چکا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایوانِ صدر میں تقریب آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف لے لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!