شاہ لطیف پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، رقم کے تنازع پر دوست ہی قاتل نکلے

کراچی: (کرائم رپورٹر) — شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اقدامِ قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی یکجہتی اور درست معلومات کی اہمیت پر زور

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں توقیر، تنویر (سگے بھائی) اور ان کے والد شبیر شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول عامر ان کا قریبی دوست تھا، جسے 15 لاکھ روپے کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول عامر کو اپنے گھر بلایا، رقم دینے کا بہانہ کیا، اور دورانِ گفتگو ہتھوڑے کے وار کرکے ہلاک کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی اطلاع دی کہ نامعلوم افراد ایک شہری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

شاہ لطیف پولیس نے چند گھنٹوں میں ٹیکنیکل شواہد اور معلومات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے قتل کے بعد لاش کو گھر کے ایک خفیہ کمرے میں چھپا دیا۔

پولیس نے آلۂ قتل (ہتھوڑا) برآمد کرلیا، جبکہ شواہد سے پتا چلا ہے کہ ملزمان مقتول کی لاش کو سفری بیگ میں پیک کر کے ٹھکانے لگانے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم بعد ازاں لاش کو خفیہ کمرے میں چھپا دیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گھر کی خواتین بھی منصوبہ بندی میں ملوث تھیں۔
شاہ لطیف پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!