سی ویو سے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری علاقہ تاریکی میں ڈوبا سٹریٹ لائٹس نہ ہونے پر ڈی آئی جی جنوبی کا شکوہ

ضلع جنوبی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سید اسد رضا نے بتایا کہ سی ویو پر واقع سی راک اپارٹمنٹس کے قریب ایک غیر فعال پول سائٹ سے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کی اطلاع 6 نومبر کو مقامی پولیس کو موصول ہوئی۔
ایران شدید پانی بحران کا شکار صدر پزشکیان کا انتباہ بارش نہ ہوئی تو شہریوں کو تہران چھوڑنا پڑے گا

ڈی آئی جی کے مطابق یہ پول سائٹ غیر فعال تھی، تاہم نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں وہاں نصب ڈسٹری بیوشن باکس، سوئچز اور بیٹریاں چرا لیں۔
قریبی ہوٹل کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ چوری سے چند گھنٹے قبل ایک کرین والی گاڑی کو اس مقام پر کام کرتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ساز و سامان غائب ہوگیا۔

پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ ڈی آئی جی کے مطابق وہاں کوئی الارم سسٹم بھی نصب نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چوری کب واقع ہوئی۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس اونچائی پر اور بھاری وزن کے ساتھ نصب تھا، جسے کسی ایک فرد کے لیے چوری کرنا تقریباً ناممکن تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوری منظم انداز میں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ویو کا یہ علاقہ مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے، نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ ہی قریبی ریسٹورنٹس نے اپنے کیمرے نصب کر رکھے ہیں۔ صرف سی راک اپارٹمنٹس کا ایک محدود زاویے والا کیمرہ فعال ہے جو پارکنگ ایریا تک ہی محدود ہے۔

ڈی آئی جی نے انکشاف کیا کہ پولیس نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور کے ایم سی کو متعدد بار اس علاقے میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے لیے خطوط بھیجے، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس چوری میں ملوث گاڑی اور افراد کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

One thought on “سی ویو سے ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری علاقہ تاریکی میں ڈوبا سٹریٹ لائٹس نہ ہونے پر ڈی آئی جی جنوبی کا شکوہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!